یلاپور :13/ستمبر(ایس اؤ نیوز) ملک کی چو طرفہ ترقی اور دیہی ، شہری علاقوں میں بنیاد ی سہولیات فراہم کرنے کی غرض لے کر حکومت نے ٹیکس کانظام جاری کیا ہے۔ کرناٹکا میں 40لاکھ سے زائد ٹیکس اداکرنے والے ہونے کی ہبلی انکم ٹیکس محکمہ کے جوائنٹ کمشنر شیویندر کمار گپتا نے جانکاری دی۔
شہر کے سپاری بھون میں سپاری مرچنٹ سنگھ کے زیراہتمام دھارواڑ زون انکم ٹیکس محکمہ نے مختلف ٹیکس اداکرنےو الوں کے لئے منعقدہ ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ ورکشاپ میں ٹی ڈی ایس کے متعلق انکم ٹیکس افسر پرشانت کنداپور نے تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے حکومت کے بنیاد ی وسائل میں سے ایک ٹیکس کی ادائیگی ہرایک شہری کا فرض ہونے کی بات کہی۔ انہوں نے ٹیکس کون، کب، کیسے اداکریں اس تعلق سے مکمل جانکاری حاصل کرنےکی صلاح دی۔ ورکشاپ میں موجود مختلف محکمہ جات افسران، اداروں کے نمائندے اور عوام کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کا افسران نے جواب دیا۔ انکم ٹیکس محکمہ معاون کمشنر منیش کسوڈیکر، سرسی کے افسر مہیش مرد، سپاری سنگھ کے صدر ایم آر ہیگڈے، وکلاء جی ایس ہیگڈے، نرسمہامورتی ، چارٹیڈاکاؤنٹنٹ وگھنیشور موجود تھے۔ ٹیکس صلاح کار وکیل ایس ایم بھٹ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔